حمد : مظفر وارثی
مظفر وارثی یہ حمد یہ اشعار مظفر وارثی کے ہیں ۔ مظفر وارثی کا نام محمد مظفر الدین صدیقی تھا ۔ وه ١٩٣٣ میں میرتھ میں پیدا ہوے تھے ۔ تقسیم ملک کے بعد پاکستان چلے گئے ۔ لاہور کو اپنا مستقر بنایا اور ٢٠١١ میں وہیں وفات پائی ۔ پوری اردو دنیا میں حمد و نعت گو کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں ۔ آنکھ اٹھے تیرے لئے ، کھلتے ہیں لب تیرے لئے میرا جینا ، میرا مرنا ، میرے رب ! تیرے لئے دايره تیری رضا ، پركار میری زندگی ہر تمنا ، ہر ارا ده ، ہر طلب تیرے لئے مسجد الفاظ میں بھی دے رہا ہوں میں ازاں میرا فن ، میرا ہنر ، میرا ادب تیرے لئے رات کو اکثر تلاشی لوں ضمیر و ذہن کی اپنے اندر بھی لگاؤں میں نقب تیرے لئے کیسے ہو سکتا ہے مجھ سے منحر ف یک سانس بھی وقف میں نے کر دیا ہے خود کو جب تیرے لئے میری باقی عمر کے دن قیمتی ہیں کس قدر میرا ہر لمحہ بسر ہوتا ہے اب تیرے لئے روشنی ہو یا اندھیرا تجھ سے میں غافل نہیں میرا...